Friday, March 29, 2024

علی رحمان کی کیشئر سے بد سلوکی کی ویڈیو وائرل

علی رحمان کی کیشئر سے بد سلوکی کی ویڈیو وائرل
November 23, 2019
لاہور ( 92 نیوز) اداکارعلی رحمان  ٰکی  کیشئرسے بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل  ہو گئی ، ان کے فینز نے  شدید ناراضی کا اظہار کیا تو اداکار کو وضاحت کرنا پڑگئی، بولےویڈیوکامقصدمعاشی اورمعاشرتی ناہمواری کے خلاف آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اداکارعلی رحمان  کی ریسٹورنٹ کے کیشئرکے ساتھ توہین آمیز رویئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، ویڈیوسوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنی تو علی  ایک بار پھر میدان میں آئے اور وضاحتیں دینا شروع کردیں۔ بولے ویڈیو لیک کرنے کا مقصد غرور کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھانا تھا ، اداکارکاکہناتھا کہ اصلاح کاپہلوسوشل میڈیا تک محدودنہیں رہناچاہئے،اسے ذاتی زندگی کاحصہ بھی بناناچاہئے۔ سوشل میڈیا پر تنقید ہونے کے بعد ہی علی  کو کیوں خیال آیا کہ یہ آگاہی مہم ہے اس سے قبل نہ کوئی ہیش ٹیگ اور نہ ہی کوئی ایسا پیغام سوشل میڈیا کی زینت بنا۔