Thursday, March 28, 2024

علی حیدر گیلانی کے اہل خانہ عوام کے پسندیدہ چینل 92نیوز سے اپ ڈیٹس لیتے رہے

علی حیدر گیلانی کے اہل خانہ عوام کے پسندیدہ چینل 92نیوز سے اپ ڈیٹس لیتے رہے
May 10, 2016
لاہور (92نیوز) باخبر باوثوق نائنٹی ٹو نیوز ایک بار پھر بازی لے گیا اور علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خبریں دینے میں سب سے آگے رہا۔ علی حیدر گیلانی کی اہلیہ بھی لاہور میں اپنے گھر میں نائنٹی ٹو نیوز سے اپ ڈیٹس لیتی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق باخبر با وثوق نائنٹی ٹو نیوز عوام کا پسندیدہ چینل بن گیا ہے جو جھوٹ دکھاتا ہے نہ ہی سنسنی پھیلاتا ہے۔ صرف اور صرف سچ دکھاتا اور مستند خبریں عوام تک پہنچاتاہے اس لئے زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ نائنٹی ٹو نیوز پر ہی اعتماد کرتے ہیں۔ اس کا ایک ثبوت تو آج اس وقت دیکھنے کو ملا جب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے حیدر گیلانی کی بازیابی کی خبر بریک ہوئی۔ اس موقع پر لاہور میں موجود علی حیدر گیلانی کی اہلیہ لاہور میں اپنے گھر میں نائنٹی ٹو نیوز لگا کر ایک ایک لمحے سے باخبر ہوتی رہیں۔ بریکنگ اور سنسنی پھیلانے کی دوڑ میں شامل ٹی وی چینلز کو سمجھ جانا چاہئے کہ عوام باشعور ہیں اور وہ صرف اور صرف سچ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسی لئے نائنٹی ٹو نیوز ملک بھر میں عوام کے دلوں کی آواز بن چکا ہے۔