Thursday, April 25, 2024

علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مختلف سیاسی رہنماؤں کی گیلانی خاندان کو مبارکباد

علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مختلف سیاسی رہنماؤں کی گیلانی خاندان کو مبارکباد
May 10, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور گیلانی خاندان کو مبارکباد دی ہے۔ گیلانی خاندان کے صبر پر بھی داد دی گئی۔ گیلانی خاندان کے گھر روٹھی خوشیاں لوٹ آئیں۔ یوسف رضا گیلانی کا بیٹا علی حیدر طویل انتظار کے بعد بازیاب کرا لیاگیا۔  رہائی کی خبر پر پیپلزپارٹی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی انتہائی خوشی اور اطمینان  کا اظہارکیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی رہائی خوشی کی خبر ہے۔ پیپلزپارٹی کےرہنماقمرزماں کائرہ  نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کو بھی مبارک باد دی۔ عوامی مسلم  لیگ کےسربراہ  شیخ رشید نے بھی علی گیلانی کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی  گمشدگی پر بھی سب سیاسی رہنماؤں نے مذمت کی تھی۔ پی ٹی آئی رہنماعمران اسماعیل کاکہناتھاکہ امید ہے علی حیدر گیلانی جلد پاکستان آجائیں گے ۔ وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے یوسف رضا گیلانی کو فون کر کے مبارکباد دی۔ یوسف رضاگیلانی کے دوسرےبیٹےعلی موسی گیلانی نے میڈیا کو بتایا کہ پوری قوم  کے شکر گزار ہیں۔ ادھر اسی سال بازیاب ہونے والے شہباز تاثیر کی اہلیہ ماہین تاثیر نے کہا کہ دعائیں ایک بار پھر سنی  گئیں۔ اے این پی کے سینیٹر زاہد خان نے بھی رہائی پر مبارکباد دی۔ اسی طرح وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھی گیلانی خاندان کے صبر وحوصلے پر داد دی۔