Friday, April 19, 2024

علی جہانگیر صدیقی کیخلاف نیب انکوائری کیس ، دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ

علی جہانگیر صدیقی کیخلاف نیب انکوائری کیس ، دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ
March 9, 2019
 کراچی (92 نیوز) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی کیخلاف نیب انکوائری روکنے اور گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد سابق سفیر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی برقرار رکھا۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ خالد جاوید نے دلائل میں کہا کہ شیئرز کے معاملے کی تحقیقات نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ شیئرز کی خرید و فروخت میں بے ضابطگی کی تحقیقات سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کا اختیار ہے۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا مہنگے داموں شیئرز فروخت کرکے سرکاری اداروں کو 40 ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ علی جہانگیر صدیقی کے وکیل نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی منظوری کے بغیر فارن ایکسچینج سے متعلق انکوائری نہیں ہوسکتی۔ نومبر 2012 میں شیئرز منتقل ہوئے، جبکہ علی جہانگیر 2010 میں بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مستعفی ہوچکے تھے۔