Thursday, May 9, 2024

علی اعجاز کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

علی اعجاز کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا
December 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) معروف اداکار علی اعجاز  کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا ،  اُن کی جدائی غمناک ہے مگراداکاری ایسی کہ ہنسا ہنسا کرلوٹ پوٹ کردیں۔ چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے  چلبلے اورہنس مکھ  اداکار علی اعجاز  کو سکرین پردیکھنے والی نظریں ہٹائے نہ ہٹیں۔علی اعجاز نے خواجہ اینڈ سنز، کھوجی ، سونا چاندی اور چور مچائے شور سمیت متعدد ڈراموں میں فن کے جوہردکھائے۔ دشمن پیارا،دیوانہ مستانہ،انسانیت اور دبئی چلو سمیت ایک سو اٹھائیس فلمیں  بھی علی اعجاز کے فن کی معراج ہیں ،  فلم ووہٹی دا سوال اے میں علی اعجاز نے مداحوں میں خوب مسکراہٹیں بکھیریں۔ علی اعجاز کو 14 اگست 1993 میں  صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔