Thursday, March 28, 2024

علمائے کرام کی عوام سے آج رات 10 بجے چھتوں پر چڑھ کر اذانیں دینے کی اپیل

علمائے کرام کی عوام سے آج رات 10 بجے چھتوں پر چڑھ کر اذانیں دینے کی اپیل
March 24, 2020
لاہور (92 نیوز) علمائے کرام نے عوام سے آج رات دس بجے چھتوں پر چڑھ کر اذانیں دینے کی اپیل کردی۔ مفتی فاروق القادری کا کہنا ہے جہاں اذان پڑھی جاتی ہے وہاں پریشانی نہیں رہتی، علامہ راغب نعیمی بولے درود شریف اور مسنون دعاؤں کا ورد کریں۔ پروفیسر اعظم نوری نے کہا اللہ کا ذکر ہی واحد حل ہے، علامہ طاہر اشرفی بولے اپنے رب کو منانے کی کوشش کریں، مولانا مقصود احمد نے کورونا جیسی مصیبتیں اسلامی تعلیمات پر عمل نہ کرنے سے آتی ہیں۔