Wednesday, April 24, 2024

علمائے کرام نے قربانی کے جانورکے گوشت کی تین حصوں میں تقسیم لازمی قرار دیدی

علمائے کرام نے قربانی کے جانورکے گوشت کی تین حصوں میں تقسیم لازمی قرار دیدی
August 1, 2020
لاہور (92 نیوز) علمائے کرام نے قربانی کے جانورکے گوشت  کی تین حصوں میں تقسیم لازمی قرار دے دی، کہا ذبیحہ جانورمیں اپنا، عزیزواقارب اور غریبوں مسکینوں کا حصہ رکھنا چاہئے۔ قربانی دینی ہے تو گوشت بھی تقسیم کیجئے! علمائے کرام نےقربانی کے جانورکے گوشت  کی تین حصوں میں تقسیم لازمی قراردے دی۔ جامعہ نعیمیہ کے  مہتمم علامہ راغب نعیمی کاکہنا ہے کہ قربانی کے جانورکے گوشت میں سے اپنے،عزیزواقارب اور غربامساکین کے لئے حصے رکھنے چاہئیں۔ بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیرآزاد کا کہنا تھا کہ قربانی کا گوشت زیادہ سے زیادہ تقسیم کرنا چاہئے۔ ناظم اعلیٰ ذیلی تنظیمات جمعیت اہلحدیث ڈاکٹرعبدالغفور نے 92 نیوز کو بتایا کہ قربانی کا گوشت خود ہی نہیں کھانا چاہئے،غریبوں مسکینوں میں بھی تقسیم کرنا چاہئے۔ علماء کا کہنا تھا کہ قربانی دینا سنت ابراہیمی ہے، ہر صاحب استطاعت شخص کو قربانی دینی چاہئے۔