Friday, April 19, 2024

علمائے کرام نے عید قرباں کیلئے ایس او پیز پیش کر دیئے

علمائے کرام نے عید قرباں کیلئے ایس او پیز پیش کر دیئے
July 2, 2020
کراچی (92 نیوز) عید الاضحیٰ پر اس بار بھی قربانی ہوگی لیکن بھرپور احتیاط کے ساتھ، کورونا وائرس کے پیش نظر مفتی منیب اور دیگر علمائے کرام کا کہنا ہے مویشی منڈیاں صرف شہر سے باہر لگائی جائیں۔ اجتماعی قربانی کو ترجیح دی جائے۔ عید الضحیٰ پر سنت ابراہیمی ضروراداکریں لیکن مکمل احتیاط کے ساتھ اتحاد تنظیمات مدارس کے تحت علما اکرام نے کراچی پریس کلب میں اہم معاملے پر واضح ہدایات جاری کیں۔ مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھاکہ قربانی عبادت مقصودہ ہے جس کا متبادل صدقہ نہیں لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر اس بار کے لیے ہر ممکن احتیاط لازم ہے۔ مفتی منیب کا کہنا تھا کہ قربانی کے جانور کو گلی کوچوں میں گھمانے سے گریز کیا جانا چاہیے۔ مویشی منڈیوں اور قربانی کی جگہوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے لازمی ہونا چاہیے۔ علمائے کرام نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے پندرہ نکات پر مبنی ایس او پیزپیش کیے ان کہنا تھا کہ وفاقی حکومت انہیں پورے ملک میں نافذ کرائے۔