Friday, March 29, 2024

علماء کی ڈیڈ لائن گزر گئی ، مولانا عادل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے

علماء کی ڈیڈ لائن گزر گئی ، مولانا عادل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے
October 14, 2020

کراچی ( 92 نیوز) علماء کی ڈیڈلائن گزر گئی مگر مولانا عادل کے قاتل گرفتار نہ ہوئے ، کراچی علماء کمیٹی نے جمعہ کو ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کر دیا۔

ہڑتال اور احتجاج کا فیصلہ  جامعہ بنوریہ میں اجلاس میں کیا گیا،قاری اللہ داد کہتے ہیں علما نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا،تاجر برادری نے ہڑتال کی یقین دہانی کرادی

قاری اللہ داد  کا مزید کہنا تھا کہ  حکومت تو افغانستان سے بھی ملزم پکڑ لاتی ہے ،مولانا عادل کے قاتل کیوں گرفتار نہیں ہوئے؟۔