Thursday, March 28, 2024

علماء کرام مذہبی آزادیوں بارے امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، طاہر اشرفی

علماء کرام مذہبی آزادیوں بارے امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، طاہر اشرفی
December 11, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی کہتے ہیں علماء کرام مذہبی آزادیوں بارے امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کا محافظ ہے۔ "الزام لگانے والے لوگ ہندوستان کی طرف کیوں نگاہ نہیں ڈالتے ہیں؟

اُنہوں نے کہا کہ غیر ملکی حملوں سے بچنے کے لئے انھوں نے پاکستان کو مضبوط کیا۔ انہوں نے مزید کہا، "امریکا پاک چین تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہے۔ تاہم، اس طرح کی کوششوں سے ہمارے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔"

طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کی سب سے بڑی ایٹمی طاقت اور دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا ، "پاک فوج اور قوم نے دہشت گردی کو شکست دی۔"