Thursday, April 18, 2024

علماء وفد کی کوٹ لکھپت جیل میں سعد رضوی سے 7 گھنٹے طویل ملاقات

علماء وفد کی کوٹ لکھپت جیل میں سعد رضوی سے 7 گھنٹے طویل ملاقات
April 19, 2021

لاہور (92 نیوز) صاحبزاد حامد رضا کی قیادت میں علماء اکرام کا وفد سعد رضوی سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچا۔ علماء اکرام نے سعد رضوی سے درخواست کی کہ، احتجاج ختم کر دیا جائے اور ‎ملک میں امن وامان کی فضا قائم رکھی جائے۔

کوٹ لکھپت جیل میں علمائے کرام کے وفد نے کالعدم ٹی ایل پی کے امیر سعد رضوی سے ملاقات کی۔ کالعدم ٹی ایل پی کے امیر کو معاملات افہام تفہیم سے حل کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی گئی۔

چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ صاحبزاد حامد رضا کی قیادت میں علماء اکرام کے وفد نے کا لعدم جماعت تحریک لبیک کے امیر سعد رضوی سے7 گھنٹے تک طویل ملاقات کی۔ مذاکراتی ٹیم نے افطاری بھی سعد رضوی کے ہمراہ جیل میں ہی کی۔

علماء اکرام نے سعد رضوی سے درخواست کی کہ احتجاج ختم کر دیا جائے اور ‎ملک میں امن و امان کی فضا قائم رکھی جائے۔

علماء اکرام نے سعد رضوی سے کہا آپ ویڈیو پیغام جاری کریں اور کارکنوں سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کریں۔

صاحبزادہ حامد رضا قادری کا کہنا تھا کہ ہم حکومتی ایماء پر مذاکرات کے لئے نہیں آئے، ملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے تمام علماء کوشاں ہیں اور امید ہے جلد بریک تھرو ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا مذاکرات کا اگلا دور جلد شروع ہو گا، ہم نہیں چاہتے ملک دشمنوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع ملے، اُمید ہے مذاکرات میں جو طے ہوگا حکومت اس پر عمل کرے گی۔