Thursday, April 25, 2024

علما وفد کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات، سانحہ سیالکوٹ پر جمعہ کو یومِ مذمت منانے کا اعلان

علما وفد کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات، سانحہ سیالکوٹ پر جمعہ کو یومِ مذمت منانے کا اعلان
December 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) علماء کے وفد نے اسلام آباد میں سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کی، علما نے سانحہ سیالکوٹ پر جمعہ کو یوم مذمت منانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے جید علما انتہا پسندی کے خلاف متحد ہوگئے، علماء کے وفد نے اسلام آباد میں سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور جمعہ کو یوم مذمت منانے کا اعلان کیا۔ علماء اور سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے وکرما نے متاثرہ خاندان کو معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کردیا۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا، حکومت ملزموں کو سخت سزا دے۔

علامہ ساجد میر نے کہا کہ متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی اور دوست ملک سری لنکا سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا سانحہ سیالکوٹ کے بعد حکومت پاکستان اور عوام کا ردعمل قابل ستائش ہے، سانحہ سے باہمی تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔