Wednesday, April 24, 2024

علم کی طاقت !!! نابینا یوسف کیلئے گولڈ میڈل‘ معذور افتخار کیلئے پی ایچ ڈی کا اعزاز

علم کی طاقت !!! نابینا یوسف کیلئے گولڈ میڈل‘ معذور افتخار کیلئے پی ایچ ڈی کا اعزاز
December 20, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں گولڈ میڈل لیکر جہاں نابینا یوسف سلیم نے سب کو حیران کردیا وہیں ٹانگوں سے معذور افتخار نے بھی پی ایچ ڈی کی ڈگری لیکر اپنا ڈاکٹر بننے کا خواب سچ کر دکھایا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ایک سو چوبیسویں سالانہ کانووکیشن کی تقریب اس وقت یادگار بن گئی جب سٹیج پر بینائی سے محروم اس طالب علم کو بلایا گیا جس نے بی ایس آنر لاءمیں ٹاپ کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ٹاپ کرنے والے یوسف سلیم کا کہنا ہے کہ محنت اور لگن سے یہ کامیابی اسکا نصیب بنی ہے۔ افتخار نامی طالب علم نے بھی پنجابی میں پی ایچ ڈی کرکے خود کو ڈاکٹر افتخار کہلوانے کا شرف حاصل کر لیا۔ افتخارکا کہنا ہے کہ یہ اسکا خواب تھا کہ وہ پی ایچ ڈی ڈاکٹر بنے۔ یوں تو کانووکیشن میں چودہ سو پینسٹھ طلباءنے اسناد اور میڈلز حاصل کیے مگر سلیم یوسف اور افتخار نے یہ ثابت کردیا کہ لگن سچی ہو تو کامیابی قدم چومتی ہے۔