Friday, April 19, 2024

علم نہیں نوازشریف کا مشیر کون ہے جو الٹے الٹے مشورے دے رہا ہے ، اعتزازاحسن

علم نہیں نوازشریف کا مشیر کون ہے جو الٹے الٹے مشورے دے رہا ہے ، اعتزازاحسن
November 25, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزازاحسن نے کہا کہ علم نہیں نواز شریف کا مشیر کون ہے جو انہیں الٹے الٹے مشورے دے رہا ہے ۔ اعتزازاحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کےجیل جانے سے خوش نہیں ہوں مگر نواز شریف کے بیانات کے بعد ان کا بچنا مشکل ہے ، تقریر میں اپنے ذرائع آمدن بتائے اور اب ان سے راہ  فرار اختیار کر رہے ہیں ۔ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کہنا ہے کہ اسمبلی فلور پر جو بھی کہا اس پر آرٹیکل 66 کے تحت کارروائی نہیں ہو سکتی ،مگر ان کے وکلاء کی جانب سے آرٹیکل 66 پر انحصار حقیقت میں تسلیم کرنا ہے کہ اسمبلی فلو رپر کی جانے والی بات جھوٹ تھی ۔جیسے انہیں قطری خط کا مشورہ دیا گیا ویسا ہی مشورہ اب دیا گیا ہے ۔