Wednesday, May 8, 2024

علامہ عباس کمیلی کے بیٹے کا مبینہ قاتل گرفتار

علامہ عباس کمیلی کے بیٹے کا مبینہ قاتل گرفتار
July 13, 2015
کراچی(92نیوز)ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ بعض مدارس کی باریک بینی سی نگرانی کی جا رہی ہے،ڈی آئی جی ویسٹ نے علامہ عباس کمیلی  کے بیٹے اکبر کمیلی کے قاتل کی گرفتاری ظاہر کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ  پولیس اور رینجرز مل کر کام کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پولیس کا لینڈ گریبنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے،انہوں نےویسٹ زون پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ویسٹ کو پانچ لاکھ روپے انعام دیا ہے،اس سے قبل ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا تھا کہ علامہ عباس کمیلی کے بیٹے اکبر کمیلی کے قتل میں ملوث ملزم ناصر دھوبی کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے ۔ ملزم  ناصر دھوبی ساتھیوں سمیت 29 سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا تھا کہ ویسٹ زون سے تریپن ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہےاور پورے زون میں بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں واضح کمی آئی ہے