Sunday, May 19, 2024

علامہ طالب جوہری 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

علامہ طالب جوہری 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
June 22, 2020

کراچی ( 92 نیوز)  معروف عالمِ دین علامہ طالب جوہری کی نمازجنازہ ادا کردی گئی،نمازجنازہ میں سیاسی سماجی تنظمیوں کےرہنماوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نےشرکت کی ،وہ گذشتہ روز طویل علالت کےبعد انتقال کرگئےتھے۔

معروف عالمِ دین اور خطیب علامہ طالب جوہری  کی نمازجنازہ انچولی میں امروہہ گراونڈ میں ادا کی گئی ، نمازجنازہ میں  مختلف سیاسی وسماجی تنظمیوں کےرہنماوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنازہ اٹھاتو ہر ایک سوگوار نظر آیا ، سب ہی نےان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

علامہ طالب جوہری گذشتہ روز طویل علالت کےبعد اکیاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئےتھے، علامہ طالب جوہری27  اگست 1939کو ہندوستان کے شہر پٹنہ میں پیدا ہوئے  ، ابتدائی تعلیم والد مولانا مصطفیٰ جوہری سے حاصل کی ۔

علامہ طالب جوہری نے باقاعدہ دینی تعلیم نجفِ اشرف اور قم سے حاصل کی ، کئی سال پی ٹی وی کی شامِ غریباں کی مجلسوں سے خطاب کیا۔

نشتر پارک میں عشرہ محرم کی مجالس میں تمام متکبِ فکر کے افراد شریک ہوتے تھے ، قرآنی تفسیر ، ذکرِ معصوم، نظام حیات خلفائے اثنا عشری ، انکی مشہور کتابیں ہیں۔

ممتاز عالم دین ، ذاکر ، علامہ طالب جوہری

علامہ طالبِ جوہری کو لازوال خدمات کے اعتراف میں  ستارہ  امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے علامہ طالب جوہری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وفاقی وزیر علی زیدی ، وزیر سندھ سعید غنی اور مذہبی رہنماؤں نے بھی طالب جوہری کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔