Monday, May 13, 2024

علامہ خادم حسین رضوی سپرد خاک، صاحبزادے سعد رضوی تحریک لبیک کے نئے امیر منتخب

علامہ خادم حسین رضوی سپرد خاک، صاحبزادے سعد رضوی تحریک لبیک کے نئے امیر منتخب
November 21, 2020

لاہور (92 نیوز) ممتازعالم دین اور تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی رضوی کو مدرسہ ابوذر غفاری میں سپرد خاک کردیا گیا، بڑے صاحبزادے سعد رضوی کو تحریک لبیک کا نیا امیر منتخب کرلیا گیا۔

علامہ خادم حسین رضوی ، نمازجنارہ ، کل ، مینار پاکستان گراؤنڈ ، صبح 10 بجے ، ادا کی جائیگی ، 92 نیوز

تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ گریٹراقبال پارک میں ادا کردی گئی۔ بڑے صاحبزادے سعد رضوی نے نمازجنازہ پڑھائی۔

علامہ خادم حسین رضوی کا جسد خاکی قافلے کی صورت میں مینار پاکستان گراؤنڈ لایا گیا، نماز جنازہ کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کی گئی۔

گریٹر اقبال پارک، آزادی فلائی اوور اور اطراف کی سڑکوں پر عقیدت مندوں کا جم غفیر رہا، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی۔

مولانا خادم رضوی کو مدرسہ ابوذر غفاری میں سپرد خاک کردیا گیا، علامہ خادم رضوی کی تدفین کے بعد صاحبزادے علامہ سعد رضوی کو تحریک لبیک کا نیا امیر بھی منتخب کرلیا گیا۔