Saturday, May 4, 2024

علاقے کا چودھری بننے کا خواہشمند بھارت سڑسٹھ گھنٹوں بعد بھی دہشتگردوں سے ایئربیس کلیئر نہ کراسکا

علاقے کا چودھری بننے کا خواہشمند بھارت سڑسٹھ گھنٹوں بعد بھی دہشتگردوں سے ایئربیس کلیئر نہ کراسکا
January 4, 2016
پٹھانکوٹ(ویب ڈیسک)پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کوسڑسٹھ گھنٹےگزرگئے تاہم علاقے چودھری بننے کا خواہشمند بھارت ائیربیس کوکلیئرنہ کراسکا۔ گنتی کے چند دہشت گردوں نے بھارتی فورسزکوناکوں چنے چبوادئیے۔فائرنگ کی آوازیں ابھی تک سنائی دے رہی ہیں۔ بھارتی عسکری ماہرین نےفوج اورسکیورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان لگادئیے جبکہ بھارتی میڈیا پاک بھارت مذاکرات کے پیچھے پڑگیا ۔ وزیرِ خزانہ ارون جیٹلی کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل کرلیں، پھر پاکستان سے مذاکرات کے بارے میں سوچیں گے۔ تفصیلات کےمطابق پٹھان کوٹ ایئربیس پردہشت گردوں کے حملےنے بھارتی سکیورٹی فورسز کی نااہلی کاپول کھول دیا۔ پٹھان کوٹ ایئربیس ہفتہ کی صبح تین بجے سےدہشت گردوں اوربھارتی سکیورٹی فورسزکے درمیان میدان جنگ بنی ہوئی ہے۔ چندحملہ آوروں نےخطے کے تھانیداربننے کے خواہش مندبھارت کوناکوں چنے چبوا دئیے ہیں۔مٹھی بھرشرپسندعناصرکے سامنے بھارتی فورسزکی بے بسی نے بھارتی سکیورٹی اداروں کی صلاحیت پرسوالیہ نشان لگادیا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دُلت نے متعلقہ حکام سے سوال کیاہے کہ دہشت گردڈھیرسارےہتھیاروں کے ساتھ ایئربیس میں کیسےداخل  ہوگئے۔ دلت نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ حملہ آوروں کی علاقے میں موجودگی کے وقت سکیورٹی ادارے کہاں تھے سابق ایئروائس مارشل کپل کاک کا کہنا ہے کہ  انہیں یقین ہے کہ حملوں میں پاکستانی فوج ملوث نہیں ہوسکتی۔ ادھربھارتی میڈیا ایک بار پھر پاک بھارت امن مذاکرات کے پیچھے پڑ گیا بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ حملے کو جوازبناکرمذاکرات کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔ پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کے مذاکرات چودہ اور پندرہ جنوری کو ہونا ہیں مبصرین کہتے ہیں کہ ایئربیس پرحملہ امن کی مخالف بھارتی فوج کی سازش ہے، جو مذاکرات نہیں چاہتی۔