Thursday, May 9, 2024

علاقائی امن کیلئے پُرامن اور مستحکم افغانستان ضروری ہے، وزیراعظم عمران خان

علاقائی امن کیلئے پُرامن اور مستحکم افغانستان ضروری ہے، وزیراعظم عمران خان
September 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے افغانستان کے اندر اور باہر سے حالات خراب کرنے والوں سے خبردار کیا۔ کہا کہ افغانستان میں سکیورٹی صورتحال کو بہتر کرنا ضروری ہے۔ علاقائی امن کیلئے پُرامن اور مستحکم افغانستان ضروری ہے، انسانی المیے سے بچنے اور معیشت میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب سے مسئلہ کشمیر پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے کا معاملہ بھی اُٹھایا۔ کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ پر برقرار رکھنے سے عوام کو مسائل درپیش ہیں۔