Friday, April 26, 2024

علاقائی استحکام کیلئے پُرامن اور خوشحال افغانستان ناگزیر ہے، آرمی چیف

علاقائی استحکام کیلئے پُرامن اور خوشحال افغانستان ناگزیر ہے، آرمی چیف
November 5, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے کہا علاقائی استحکام کیلئے پُرامن اور خوشحال افغانستان ناگزیر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی قیادت میں وفد نے باہمی دلچسپی کے امور، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی۔

اس موقع پر سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پُرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے مثبت کاوشوں کو یکجا کرنا ہو گا۔ آرمی چیف نے نئے دفاعی اتاشی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

چینی وفد نے پاکستان میں سی پیک منصوبوں کے تحفظ پر اظہار تشکر کیا، چینی وفد نے علاقائی استحکام کی پاکستانی کاوشوں کو بھی سراہا۔