Friday, April 26, 2024

علاج کے لئے بیرون ملک جانے والے ہوٹلوں میں نظر آتے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

علاج کے لئے بیرون ملک جانے والے ہوٹلوں میں نظر آتے ہیں ، فردوس عاشق اعوان
January 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا علاج کے لئے بیرون ملک جانے والے ہوٹلوں میں نظر آتے ہیں۔ ہوٹل میں بیٹھے شریف خاندان کی تصویر پر فردوس عاشق اعوان نے بھی شریف فیملی پر طنز کے تیرچلا دیئے۔ انہوں نے کہا علاج کے لئے بیرون ملک جانے والے ہوٹلوں میں نظر آتے ہیں۔ ہم سے زندگی کی گارنٹیاں کیوں مانگی گئیں؟ دوسری طرف فواد چودھری نے لندن میں  ایک میٹنگ کی تصویر شیئر  کی جس میں نواز شریف ، شہباز شریف ، اسحاق ڈار  حسن نواز ، حسین نواز اور دیگر لوگ شریک ہیں ۔ تصویر کی کیپشن میں  فواد چودھری نے لکھا کہ  لندن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظر جس میں  کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے۔