Thursday, March 28, 2024

علاج مہنگا ہونے کے باعث بے بسی کی تصویر بنا شان کسی مسیحا کا منتظر

علاج مہنگا ہونے کے باعث بے بسی کی تصویر بنا شان کسی مسیحا کا منتظر
December 7, 2019

 راجن پور (92 نیوز) راجن پور کا جمناسٹک کا معروف کھلاڑی چوٹ لگنے سے مفلوج ہو گیا۔ علاج مہنگا ہونے کے باعث بے بسی کی تصویر بنا شان کسی مسیحا کا منتظر ہے۔

جمناسٹک اور اسٹیج ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والا فنکار شان  آج کل معذوری کے باعث بستر تک محدود ہو کر رہ گیا ہے- کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں ایک تقریب میں جمناسٹک کے کرتب دکھانے کے دوران یہ نوجوان ریڑھ کی ہڈی تڑوا بیٹھا تھا - علاج مہنگا ہونے کے باعث مفلوج پڑا یہ فنکار داد رسی کا منتظر ہے۔

کل تک مختلف اعزازات سے نوازے جانے والے اس فنکار سے سبھی نے منہ موڑ لیا ہے - بوڑھا والد اپنے بیٹے کی حالت دیکھ کر ہر وقت افسردہ رہتا ہے۔

شان اور اس کے اہل خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سطح پر اس کا علاج کروایا جائے تاکہ وہ دوبارہ سے اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر زندگی کی مشکلوں کا مقابلہ کر سکے۔