Saturday, May 18, 2024

علاج عوام کرائیں گے خرچہ وزیراعظم ادا کرے گا ، فرخ حبیب

علاج عوام کرائیں گے خرچہ وزیراعظم ادا کرے گا ، فرخ حبیب
December 24, 2021 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے علاج عوام کرائیں گے خرچہ وزیراعظم عمران خان ادا کرے گا۔

فرخ حبیب نے فیصل آباد میں خطاب کے دوران کہا حکومت نے احساس راشن کارڈ متعارف کرایا ہے۔ احساس راشن کارڈ سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ ہر شخص کو ا ٓٹا، گھی ، تیل، چینی اور دالوں پر 30 فیصد رعایت ملے گی۔ ملک کے حالات جلد بدلیں گے۔ عمران خان نے ہر کرایہ دار کو گھر کا مالک بنا دیا۔ عمران خان نے بینکوں کو کہا ہے کہ غریب آدمی کو گھر کے لیے قرضہ دو۔