Saturday, May 18, 2024

عقیل کریم ڈھیڈی اور دیگر کی جانب سے افسران پر لگائے جانیوالے الزامات افسوسناک ہیں  : ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے

عقیل کریم ڈھیڈی اور دیگر کی جانب سے افسران پر لگائے جانیوالے الزامات افسوسناک ہیں  : ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے
January 5, 2016
کراچی(92نیوز)ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے الطاف حسین کا کہنا ہے کہ بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی اور دیگر کی جانب سے ایف آئی اے افسران پر لگائے گئے الزامات افسوس ناک ہیں ایف آئی اے کسی کے کہنے پر کیس نہیں بناتا۔ تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے کے افسران نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اے کے ڈی سیکورٹیز کے خلاف کارروائی ایس ای سی پی کی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے الطاف حسین نے کہا کہ یہ بات درست نہیں ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے کسی کے اشارے پر کارروائی کی ۔ الطاف حسین نے کہا کہ  اسٹاک ایکسچینج  اس کیس میں ایف آئی اے کے ساتھ آن بورڈ ہے یہ مقدمہ عقیل کریم ڈھیڈی کے نہیں در اصل  کرپٹ سرکاری افسران کے خلاف ہے ایف آئی اے افسران نے بتایا کہ اس مقدمے میں مجموعی طور پر22 افراد نامزد ہیں۔