Sunday, September 8, 2024

عقل بڑی کہ بھینس ... لاہور کے اوور ہیڈ برج پر بھینسوں نے محاورہ غلط ثابت کر دیا

عقل بڑی کہ بھینس ... لاہور کے اوور ہیڈ برج پر بھینسوں نے محاورہ غلط ثابت کر دیا
July 18, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں سڑکوں کے جال بچھائے جانے کے بعد انسان ڈسپلن کی پابندی کریں یا نہ کریں جانوروں نے ضرور نظم و ضبط کی پابندی کرنا شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھینس جسے ہمیشہ نادان جانور تصور کیا جاتا ہے اور اسے ”عقل بڑی کہ بھینس“ کا طعنہ سننا پڑتا ہے۔ اس نے انسانوں کے گزرنے کے لیے بنائے گئے اوور ہیڈبرج استعمال کرکے اپنے حوالے سے کی جانے والی باتوں کو جھوٹ ثابت کر دیا۔ ذرا مذکورہ بالا تصویر ملاحظہ کیجیے۔ لاہور شہر کے اردگرد بنائے گئے رنگ روڈ پر تعمیر کیے گئے اوور ہیڈبرج کو شارٹ کٹ کے عادی انسان تو استعمال نہیں کرتے البتہ بھینسیں قطار میں اسے ضرور استعمال کرتے دکھائی دیتی ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے رنگ روڈ پر بنائے گئے اوور ہیڈ برج توانسانوں کے لیے تھے مگر رنگ روڈ کے اردگرد بسنے والے انسان اپنی سادگی کی وجہ سے تو ان کا استعمال سیکھ نہیں پائے مگر گائے، بھینسوں سمیت دیگر مویشیوں نے ان کا استعمال سیکھ لیا ہے جس سے نہ صرف ان کے وقت کی بچت ہوتی ہے بلکہ تیزرفتار گاڑیوں سے ان کی جانیں بھی محفوظ رہتی ہیں۔