Saturday, May 18, 2024

عظیم گلوکار محمد رفیع کی آج 93ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

عظیم گلوکار محمد رفیع کی آج 93ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے
December 24, 2018
ممبئی ( ویب ڈیسک ) برصغیر پاک و ہند میں سروں کے بے تاج بادشاہ محمد رفیع کی آج 93ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔ محمد رفیع 24دسمبر 1926 کو  امرتسر کے کوتلہ سلطان سنگھ گاؤں میں پیدا ہوئے تھے ۔ محمد رفیع نے اپنے کیریئر کی ابتدا لاہور ریڈیو پر پنجاب نغموں سے کی ، پہلی پنجابی فلم گل بلوچ میں انہوں نے اپنا گیت زینت بیگم کیساتھ ریکارڈ کروایا  اور  اس کے ساتھ ہی محمد رفیع نے شہرت کی سیڑھیوں پر چڑھنا شروع اور کبھی مڑ کر نہ دیکھا۔ تقسیم ہند کےبعد محمد رفیع نے اپنی رہائش بھارت میں ہی رکھی مگر ان کے نغمے سرحد کے دونوں اطراف بے حد پسند کئے گئے ۔ سرحدوں کی تقسیم کے باوجود ان کے مداح تقسیم نہ ہوئے بلکہ روز بروز بڑھتے چلے گئے ۔ موسیقی کی دنیا کا یہ روشن ستارہ 31جولائی 1980 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملا لیکن آج 38سال بعد بھی ان کی آواز موسیقی کی دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے ۔