Sunday, September 8, 2024

عظیم صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے عرس میں دنیابھر سے زائرین کی آمد جاری !!! قصور میں آج عام تعطیل

عظیم صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے عرس میں دنیابھر سے زائرین کی آمد جاری !!! قصور میں آج عام تعطیل
August 29, 2015
قصور (92نیوز) قصور میں برصغیر کے عظیم صوفی شاعر بابابلھے شاہ کے 258ویں عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ عرس کی تقریبات میں شرکت کےلئے دنیابھرسے زائرین کی آمدکاسلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔ گزشتہ روز عظیم صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز مزار کو غسل دے کر کیا گیا جس میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، ڈی پی اوقصورسمیت زائرین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ عرس کے پہلے روز مختلف نشستوں میں حسن وقرات،نعت خوانی اور درودوسلام کی محافل کا انعقاد کیا گیا جبکہ محفل سماع کابھی خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پرڈھول کی تھاپ پر مخصوص انداز میں دھمال بھی ڈالی گئی جسے دیکھنے کےلئے شہریوں کی بڑی تعدادامڈآئی۔ عرس کی مناسبت سے آج بھرمیں عام تعطیل ہے جبکہ کل اتوار کو عرس کا آخری روز ہو گا۔