Thursday, March 28, 2024

عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا بلھےشاہؒ کےعرس کی 3روزہ تقریبات کا آغاز

عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا بلھےشاہؒ کےعرس کی 3روزہ تقریبات کا آغاز
September 4, 2020
قصور (92 نیوز) عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا بلھےشاہؒ کےعرس کی 3روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ 1680ء میں پیدا ہونے والے پنجابی زبان کے شاعر و صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہؒ دنیا سے پردہ کیے 263 برس گزر گئے، لیکن محبتوں کے اس سفیر سے ان کے چاہنوں والوں کی عقیدت میں آج بھی کمی نہیں آئی جو مختلف انداز میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ عظیم صوفی بزرگ و شاعر کے عرس مبارک کے موقع پر روحانیت  بھرا سکون لینے دور دراز سے عقیدت مند دربار پر حاضری دے رہے ہیں اور من کی مرادیں پا رہے ہیں۔ عرس مبارک پر آئے عقیدت مند دئے جلا رہے ہیں تو کہیں وسیع لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ کوئی اپنی محبت کا اظہار مخصوص اندار میں دھمال ڈال کے کر رہا ہے۔ حضرت بابا بلھے شاہؒ کا سالانہ عرس مبارک آئندہ دو روز تک جاری رہے گا،جس میں زائرین کی آمد جاری ہے۔