Friday, May 3, 2024

عظیم شاعر مرزا غالب کی آج219ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

عظیم شاعر مرزا غالب کی آج219ویں سالگرہ منائی جارہی ہے
December 27, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) اپنی مثال آپ جیسی شخصیت رکھنے والے اردو اور فارسی کے عظیم شاعر مرزا غالب کی آج 219ویں سالگرہ جبکہ 220 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے ۔

آگرہ میں 27 دسمبر1797 کو پیدا ہونے والے مرزا اسد اللہ بیگ دنیائے شاعری میں اس قدر نام کمائیں گےکہ ان کی لکھی شاعری رہتی دنیا تک زبان زد عام ہو جائے گی یہ بات اس وقت کوئی نہ جانتا تھا ۔

غالب اردو کے عظیم شاعر تھے ۔ ان کی شاعری زندگی کی کشمکش کی پروردہ ہے اسی لئے ان کی شاعری میں جو رنج و الم ملتا ہے اور جس تنہائی، محرومی، ویرانی اور ناامیدی کی جھلک ملتی ہے۔

استاد غالب صرف ذاتی حالات کا عکس نہیں بلکہ اپنے عہد، سماج اور ماحول کی آئینہ دار ہے ۔

مرزا غالب آخری عمر میں بیمار رہنے لگے اور 15 فروری 1869 کو خالق حقیقی سے جاملے ۔ مگر اردو شاعری کو نئے رجحانات سے روشناس کرانے والے یہ شاعر اردو ادب میں ہمیشہ غالب رہیں گے ۔