Thursday, April 25, 2024

عظیم شاعر احمد ندیم قاسمی کو بچھڑے 13 برس بیت گئے

عظیم شاعر احمد ندیم قاسمی کو بچھڑے 13 برس بیت گئے
July 10, 2020
 لاہور (92 نیوز) باکمال شاعر، لاجواب افسانہ نگار اور منفرد کالم نویس احمد ندیم قاسمی کی آج چودھویں برسی منائی جا رہی ہے۔ لفظوں میں زمانے کی حقیقی تصویر پیش کرنے والے احمد ندیم قاسمی کو بچھڑے 13 برس بیت گئے۔ جتنے معیار ہیں اس دور کے سب پتھر ہیں جتنے افکار ہیں اس دور کے سب پتھر ہیں لفظوں میں زمانے کی حقیقی تصویر پیش کرنے والےعظیم شاعر، افسانہ نگار اور صحافی احمد ندیم قاسمی  نے بے مثال ادب تخلیق کیا۔ احمد ندیم قاسمی مغربی پنجاب کی وادی سون سکیسر کے گاؤں انگہ ضلع خوشاب میں بیس نومبر انیس سو سولہ کو پیدا ہوئے۔ احمد ندیم قاسمی ادیب، شاعر، افسانہ نگار، صحافی، مدیر اور کالم نگار تھے۔ افسانہ اور شاعری میں شہرت پائی۔ ان کا شمار ترقی پسند تحریک سے وابستہ نمایاں مصنفین میں ہوتا تھا اور اسی وجہ سے دو مرتبہ گرفتار کیے گئے۔ ادب کے افق پر احمد ندیم قاسمی کا پچاس سے زائد کتابوں کا فقری اثاثہ ادبی فہم کی راہیں متعین کر رہا ہے۔ احمد ندیم قاسمی دس جولائی دو ہزار چھ کو مختصر علالت کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے نوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔