Tuesday, April 23, 2024

عطاالحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی،اسحاق ڈار سپریم کورٹ میں طلب

عطاالحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی،اسحاق ڈار سپریم کورٹ میں طلب
July 3, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز )چیف جسٹس پاکستان نے عطا الحق قاسمی کے بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو طلب کر لیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے پوچھا عطاء الحق قاسمی کو کس اختیار کے تحت بھاری تنخواہ اور مراعات دی گئیں۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عطاء الحق قاسمی کو تنخواہ کی مد میں 3 کروڑ 50 لاکھ سے زائد رقم دی گئی۔