Monday, September 16, 2024

عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی طبیعت ناساز‘ سرگودھا کے نجی ہسپتال داخل

عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی طبیعت ناساز‘ سرگودھا کے نجی ہسپتال داخل
April 9, 2016
لاہور (92نیوز) لوک گلوکار تو بہت سے آئے لیکن لمبے عرصے تک پرستاروں کے دلوں پر راج کم کو ہی نصیب ہوا۔ عطاءا للہ خان عیسیٰ خیلوی ان چند گلوکاروں میں شامل ہیں جن کے چاہنے والے کروڑوں میں ہیں۔ طبیعت ناسازی کے باعث انہیں سرگودھا کے نجی ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لوک گائیکی میں منفرد اور اعلیٰ مقام کے حامل گلوکار عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اردو‘ پنجابی‘ سرائیکی سمیت سات مختلف زبانوںمیں اپنی مدھر آواز کا ایسا جادو جگایا کہ ہر کوئی ا ن کا دیوانہ بن گیا۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ لالہ سے بڑھ کر کوئی نہیں تھا۔ پینتالیس ہزار سے زائد گیت گانے کا اعزاز کسی اور لوک گلوکار کے حصے میں نہیں آیا۔ عطاءاللہ عیسی خیلوی کے گیتوں میں ثقافت کا ایسا رنگ تھا کہ پنجاب کہ شاید ہی کوئی ایسا کونہ ہو جہاںلگنے والے میلوں ٹھیلوں میں ان کی آواز کی گونج سنائی نہ دے۔ فن موسیقی کیلئے عطاءاللہ عیسی خیلوی کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے ا نہیں 1991 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا۔ خوبصورت گلا رکھنے والا یہ گلوکار گردوں کی بیماری کے باعث سرگودھا کے ایک نجی ہسپتال میںزیر علاج ہے۔