Friday, May 3, 2024

عصمت کے کیس میں اہم پیشرفت ، ڈاکٹر ایاز عباسی سمیت 3 ٹیکنیشنز معطل کرنے ‏کی سفارش

عصمت کے کیس میں اہم پیشرفت ، ڈاکٹر ایاز عباسی سمیت 3 ٹیکنیشنز معطل کرنے ‏کی سفارش
April 22, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے کورنگی اسپتال میں غلط انجکشن اور زیادتی کےبعد قتل ہونے والی عصمت کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے ،  رپورٹ میں ڈاکٹر ایاز عباسی سمیت تین ٹیکنیشنز کو معطل کرنے کی سفارش  کر دی گئی ۔

کراچی  کے کورنگی اسپتال میں غلط انجکشن اور زیادتی کےبعد قتل ہونے والی 22 سالہ عصمت کے کیس کی تحقیقاتی رپورٹ تیار ہو گئی ،  جلد سیکرٹری صحت کو پیش کی جائے گی۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ ڈاکٹر ایاز عباسی سمیت تینوں ملازمین کے ڈی این اے ٹیسٹ، لڑکی  کے اسپتال کی دوسری منزل پر جانے اور زیادتی اسپتال میں ہونے یا نہ ہونے کی پولیس تحقیقات کروائی جائے، اسپتال کے کیمرے ناکارہ ہونے کی بھی تحقیقات ناگزیر ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی سفارش کی گئی کہ عصمت کی گھر سے روانگی اور اسپتال آمد کی بھی تحقیقات کی جائے۔

 کمیٹی نے 20 اپریل کو قتل کی جگہ کا معائنہ اور چار افراد سے پوچھ گچھ کی تھی، ڈاکٹر ایاز عباسی تاحال منظر سے غائب ہیں۔