Saturday, May 11, 2024

عصمت کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں، پولیس ذرائع

عصمت کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں، پولیس ذرائع
April 20, 2019

 کراچی (92 نیوز) کراچی  کے علاقےکورنگی میں سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 22 سالہ لڑکی کی ہلاکت پر پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے عصمت کی پوسٹمارٹم میں زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں۔

 پولیس نےعصمت کو انجکشن لگانے والے ملزم شاہ زیب کوگرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ گرفتار ملزم شاہ زیب نے پولیس کو بتایا کہ انجکشن ڈاکٹر ایاز نے لکھ کر دیا تھا۔

 پولیس  کا کہنا ہے مقدمے میں نامزد ڈاکٹر سمیت 3 ملزم مفرور ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

 دوسری طرف کورنگی میں سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والی لڑکی عصمت کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ سرکاری ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والی عصمت کی نمازجنازہ کورنگی میں ادا کی گئی جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔