Wednesday, April 24, 2024

عصمت اللہ تشدد کیس، عمران خان غیر حاضر ، بریت پرآج بھی فیصلہ نہ ہوا

عصمت اللہ تشدد کیس، عمران خان غیر حاضر ، بریت پرآج بھی فیصلہ نہ ہوا
April 25, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد کے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عصمت اللہ جونیجو تشددکیس کی سماعت ہوئی ، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پیش نہ ہوئے ۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان کی بریت پر آج بھی فیصلہ نہیں آیا،کیس کی سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔عدالت نے آئندہ پیشی پر عمران خان کو حاضر ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدم پیشی کی بنا پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایس ایس پی تشددکیس کی سماعت کی ، عمران خان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی ، سرکاری وکیل کی مخالف پر عدالت نے مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو طلب کر لیا۔ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 4 مئی تک موخر کردی۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے ، عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں علیم خان اور شوکت یوسفزئی کی عبوری ضمانت میں توسیع دیتے ہوئے سماعت 24 مئی تک  ملتوی کردی۔