Sunday, September 8, 2024

عسکریت پسند گروہ شہر میں تشدد اور دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے : ترجمان رینجرز

عسکریت پسند گروہ شہر میں تشدد اور دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے : ترجمان رینجرز
March 13, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی میں عسکریت پسند گروہ کی تخریب کاری اور پر تشدد کارروائیوں کا رینجرز نے سخت نوٹس لے لیا گزشتہ چند دنوں سے عسکریت پسند گروہ شہر میں تشدد اور دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق مختلف اشخاص کو پُر تشدد کارروائیوں کی ترغیب بھی دی جا رہی ہے۔ ایسے چند افراد نے رینجرز سے رابطہ کر کے عسکریت پسند گروہ کی نشاندہی کر دی  ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹوں پر کریکر حملے اور جھوٹے الزامات  اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔