Thursday, March 28, 2024

عسکری قیادت کا فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھنے پر زور

عسکری قیادت کا فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھنے پر زور
September 21, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پارلیمانی رہنماؤں سے گزشتہ ہفتے ملاقات ہوئی جس میں  عسکری قیادت نے فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھنے پر زور دیا اور کہا ضرورت پڑنے پر فوج ہمیشہ سول انتظامیہ کی مدد کرتی رہے گی۔ پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے کہا الیکشن ریفارمز، نیب اور سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں، یہ کام سیاسی قیادت نے خود کرنا ہے۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ شیخ رشید کا کہنا ہے ہم نے اتفاق کیا گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ بنایا جائے ، جو بھی منتخب حکومت ہو گی پاک فوج اس کا ساتھ دے گی۔ ملاقات میں شہباز شریف، بلاول بھٹو، سراج الحق،اسعد الرحمٰن اور دیگر رہنما شریک تھے۔ عسکری قیادت نے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران نیشنل ایکشن پلان پر تیز تر اور موثر عمل درآمد پر بھی زور دیا۔