Tuesday, April 16, 2024

عسکری قیادت کا بروقت بڑا فیصلہ ، ملک کو بڑے بحران سے بچالیا

عسکری قیادت کا بروقت بڑا فیصلہ ، ملک کو بڑے بحران سے بچالیا
November 27, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) عسکری قیادت نے بروقت بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک کو بڑے بحران سے بچالیا ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ وزیراعظم کے کہنے پرسپہ سالار کے بنیادی کردار کے بعد دھرنا مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔ بے یقینی کی فضا ختم ہو گئی ۔
وزیرقانون مستعفی ہو گئے جس کے بعد اسلام آباد دھرنا 22ویں روز ختم ہو گیا ۔ آرمی چیف نے ملک کو بڑے سانحے سے بچا لیا ۔
حکومت نےآپریشن سمیت دھرنے کے خاتمے کیلئے تمام کوششیں کر لیں لیکن کامیابی نہ ملنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
سپہ سالار نے وزیراعظم کی درخواست پر ثالثی کا کردار ادا کیا ۔ حکومت نے گرفتار مظاہرین کی 12 گھنٹے میں رہائی کی یقین دہانی کرادی۔ اور یوں دھرنا ختم کرنے کا اعلان ہوتے ہی زندگی معمول پر آ گئی ۔۔
حکومت اور دھرنا قائدین کے درمیان 6 نکاتی معاہدہ طے پایا ۔تو دھرنا قائدین نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک بھر میں کارکنوں اور قائدین کو پرامن طریقے سے دھرنے ختم کرتے ہوئے گھروں کو واپسی کا کہہ دیا۔
معاہدہ طے پانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا ۔ ذرائع کہتے ہیں کہ اتوار کے روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف کے درمیاں ہونے والی ملاقات میں اہم اور بڑے فیصلے کیئے گئے ۔ آرمی چیف نے اُس وقت اہم کردار ادا کیا جب خانہ جنگی کا خطرہ تھا۔ ان کے کردار کو سب نے سراہا۔ قومی قیادت کے فیصلوں کے تناظر میں معاہد ہ طے پایا اور قوم بڑے بحران سے بچ گئی۔