Tuesday, April 23, 2024

عزیربلوچ کے پاکستان ،متحدہ عرب امارات اور ایران تک اثاثوں کی گونج

عزیربلوچ کے پاکستان ،متحدہ عرب امارات اور ایران تک اثاثوں کی گونج
April 29, 2016
کراچی(92نیوز)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے جرم کی دنیا سے کروڑوں روپے کمائے  اس نے پاکستان ، متحدہ عرب امارات اور ایران میں جائیدادیں بنائیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کی قدیم بستی لیاری میں جرائم کی دنیا کا اسیر بادشاہ عزیرجان بلوچ نے جرم کی کمائی سے کروڑوں روپے کے اثاثے بنائے ۔ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہونے والی جے آئی ٹی کی تفصیلات کے مطابق عزیر بلوچ نے پاکستان ایران اور متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں بنائیں۔ عزیر بلوچ کے دبئی میں 4 بینک اکاونٹس ہیں جن میں اس وقت ساڑھے دس لاکھ درہم موجود ہیں  عزیر نے ان میں سے تین اکاونٹ اپنی بیوی کے نام پر کھلوا رکھے ہیں ، دبئی میں عزیر کی جائیداد کی مالیت 33 لاکھ درہم ہے جس میں 3 لگژری گاڑیاں، 1 پلاٹ، 2 گھر اور1 دفتر شامل ہے پاکستان میں عزیر بلوچ کے اکاؤنٹ میں محض 15 لاکھ روپے ہیں لیکن یہاں اس کی جائیداد کی قیمت 20 کروڑ روپے سے زائد ہے  ایران میں عزیر نے اپنے رشتہ دار جلیل کے نام پر ایک کروڑ روپے مالیت کا بنگلہ بھی لے رکھا ہے۔ گینگ وار سرغنہ نے ایک کروڑ روپے  سود پر شہر کے سب سے بڑے جوا اڈے کے کرتا دھرتا اعجاز میمن کو دے رکھے ہیں  عزیر نے جے آئی ٹی کو بتایا کہ اس نے ایک انسپکٹر کی سفارش پر ایس پی فاروق بھٹی کو پوسٹنگ دلوائی جبکہ ذوالفقار مرزا کی مدد سے 7ایس ایچ اوز بھی تعینات کرائے ۔ جے آئی ٹی کے مطابق جرم اور کالے دھن کی دنیا کے اس کردار کے دوستوں میں ذوالفقار مرزا کے علاوہ، قادر پٹیل، سنیٹر یوسف بلوچ، ایم پی اے ثانیہ ناز اور حبیب جان سمیت 45 بااثر افراد شامل ہیں جن کے کہنے پر اس نے قتل بھی کرائے اور بھتہ بھی لیاعزیر کے ماتحت 14 گینگ وار کمانڈرز مخالفین اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث رہے۔