Friday, September 20, 2024

عزیربلوچ کی تفتیش میں اہم پیش رفت،رینجرز نے نیبل گبول کو طلب کر لیا

عزیربلوچ کی تفتیش میں اہم پیش رفت،رینجرز نے نیبل گبول کو طلب کر لیا
March 2, 2016
  کراچی(92نیوز)لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے  اوررینجرزنے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور عبدالقادر پٹیل کے بعد سردار نبیل گبول کو بھی طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کی تفتیش میں اہم پیش رفت ملزم نے پیپلز پارٹی کے مزید رہنماؤں کے نام اگل دیے۔ سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور قادر پٹیل کے بعد پی پی اور ایم کیو ایم کے سابق رہنما نبیل گبول کو بھی تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔ عزیر بلوچ کے اقرار اور انکشافات کی روشنی میں نبیل گبول سے جناح کورٹ رینجرز ہیڈ کوارٹر ز میں تفتیش کے لیے حاضر ہونے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نبیل گبول کو ملک سے باہر جانے کی کوشش پر روکا بھی گیا ہے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو دو بار تفتیش کے لیے بلایا جا چکا ہےجبکہ رینجرز نے پیپلز پارٹی کراچی کےسابق صدر اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کو بھی طلب کر رکھا ہے۔