Friday, March 29, 2024

عزیربلوچ نے 2014میں ایرانی انٹیلی جنس کے افسروں سے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی: جے آئی ٹی  

عزیربلوچ نے 2014میں ایرانی انٹیلی جنس کے افسروں سے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی: جے آئی ٹی  
April 29, 2016
  کراچی(92نیوز)لیاری کے بے تاج بادشاہ ۔۔ عزیر بلوچ نے مشترکہ تفتیشی ٹیم کے روبرو کئی سنسنی خیز انکشاف کیے ہیں، بتایا کہ اس نے دو ہزار چودہ میں ایرانی انٹیلیجنس کے افسروں سے چاہ بہار میں ملاقات کی ۔۔ جس میں ایم کیو ایم کے بعض رہنما اور کارکن بھی شریک تھے ۔ تفصیلات کےمطابق لیاری گینگ وار کے ڈان کے سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری عزیر بلوچ نے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کو بتایا کہ اس نےجون 2014 میں ایرانی انٹیلی جنس افسروں سے چاہ بہار میں ملاقاتیں کیں جس کا بندوبست حاجی نثار نامی شخص نے کیا تھا عزیربلوچ کے مطابق وہ حاجی نثار کو اپنے قریبی دوست مالک بلوچ کے ذریعے سے ملا تھا حاجی نثار پاکستان کے ساتھ ایران کی شہریت بھی رکھتا تھا اور تہران میں رہائش پذیر تھا ۔عزیر بلوچ نے ایک حیران کن انکشاف یہ بھی کیا کہ ایرانی افسروں سے ملاقات کے دوران  متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ۔ دلاور، بدنام ٹارگٹ کلر سعید بھرم اور ساجد شٹرو بھی شریک رہے ۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق عزیر جان بلوچ نے اعتراف کیا کہ اس نے ایرانی انٹیلی جنس اہلکاروں کو سی او ڈی اور کور ہیڈ کوارٹر کے نقشے فراہم کیے تھے ۔  2014میں گینگ وار کے دو کمانڈر وصی اللہ لاکھو اور ایاز زہری کو ایران میں گرفتار کرلیا گیا تھا  عزیر بلوچ نے بتایا کہ اس کی ایرانی شہریت بھی بوگس ہے اس نے اپنے مرحوم خالہ زاد بھائی  عبدالغنی کے نام سے شناختی دستاویزات بنوائیں تھیں ۔