Monday, September 16, 2024

عزیربلوچ اور شیخ شیر محمد کا مقدمہ ملٹری کورٹ بھیجنے کا فیصلہ

عزیربلوچ اور شیخ شیر محمد کا مقدمہ ملٹری کورٹ بھیجنے کا فیصلہ
April 11, 2017
  کراچی (92نیوز)لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ اور ایم کیوایم لیاری کے سابق یونٹ انچارج شیخ شیر محمد کا مقدمہ ملٹری کورٹ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا  ۔ ملزموں نے 2013 میں رینجرز کے دو اہلکاروں کو قتل کروانے کا اعتراف کیا تھا۔ تفصیلات کےمطابق دہشت اور خوف کی علامت سمجھا جانے والا لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ جلد انجام کو پہنچے گا، ملزم کے خلاف دہشت گردی کا پہلا مقدمہ فوجی عدالت میں چلائے جانے کا این او سی جاری کردیا گیا ہے ۔ کراچی میں رینجرز کے دواہلکاروں کے قتل میں ملوث عزیر جان بلوچ سمیت دیگر ملزموں کے خلاف مقدمہ اب فوجی عدالت میں چلایا جائے گا  ۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو بتایا کہ لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ اور ایم کیوایم لیاری کے سابق یونٹ انچارج شیخ شیر محمد کا مقدمہ ملٹری کورٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عزیر جان بلوچ نے اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ 2013 میں ایم کیوایم کے سابق یونٹ انچارج کے ذریعے رینجرز کے 2 جوانوں کو قتل کروایا  ۔ ملٹری کورٹ نے ملزموں کے مقدمے کے لیے این او سی جاری کردیا  ۔ جس کے بعد اب مقدمہ اے ٹی سی کے بجائے فوجی عدالت میں چلایا جائےگا  ۔ شہید ہونے والے سپاہیوں میں منیر اور اعجاز شامل ہیں رینجرز کے جوانوں کےقتل کا مقدمہ پاک کالونی تھانے میں درج ہے ۔