Monday, September 16, 2024

عزیر بلوچ کے انکشاف سے اب کئی لوگ پریشان ہونگے : پیرپگارا

عزیر بلوچ کے انکشاف سے اب کئی لوگ پریشان ہونگے : پیرپگارا
January 30, 2016
کراچی (92نیوز)حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کی سیکیورٹی اورامن وامان  کی ساری ذمہ داری فوج پر ڈال دی ہے جبکہ عزیر بلوچ کے انکشافات  سے لوگ پریشان ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ حکومت نے سیکیورٹی اورامن وامان کی ذمہ داری فوج کے گلے میں ڈال دی ہے ۔ حکومت فوج کو کام نہیں کرنے دیتی  لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی گرفتاری پر انکا کہنا تھا کہ عزیر کے انکشافات سے کئی لوگ پریشان ہوں گے ۔ عزیر بتائے گا کس کے کہنے پر کون قتل ہوا کرپشن پر حکمرانوں کو کو ئی پریشانی نہیں ہے  ۔ نیب میں سب مک مکا ہوجاتا ہے  جو جتنا بڑا چور ہے اتنا ہی اونچا ہے  ایک جانب پولیس ڈکیتی اور اغوا میں ملوث ہے دوسری جانب رینجرز کو اختیارات بھی نہیں دئیے جارہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بننے والے گرینڈ الائنس کو ملک میں پھیلائیں گے۔