Friday, May 10, 2024

عزیر بلوچ پر جے آئی ٹی رپورٹ 43صفحات کی ، 35 جاری کئے گئے، علی زیدی

عزیر بلوچ پر جے آئی ٹی رپورٹ 43صفحات کی ، 35 جاری کئے گئے، علی زیدی
July 7, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی اور وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ علی زیدی نے کہا کہ عزیر بلو چ پر جے آئی ٹی رپورٹ 43 صفحات پر مشتمل تھی جبکہ حکومت سندھ نے 35 صفحات جاری کئے ، 7صفحوں پر ان کے اپنے لوگوں کے نام تھے ۔

علی زیدی نے کہا کہ بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی میں لکھا ہے خوف اور فیور پر ایف آئی آر کاٹی گئی، مقدمہ دوبارہ دائر کیا جائے، ایس پی ڈاکٹر رضوان کا جے آئی ٹی رپورٹ نکالنے پر ان کا شکارپور ٹرانسفر کردیا گیا۔

علی زیدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات سامنے آئے ہیں، الیکشن جیتنے کے بعد فریال تالپور، قائم علی شاہ نے عزیر بلوچ کے ہمراہ لیاری کا دورہ کیا، ماضی میں سندھ حکومت نے عزیز بلوچ کے سر پر مقرر قیمت واپس لے لی تھی، عزیر بلوچ کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت سے انہیں اور اہلخانہ کو جان کا خطرہ ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ  قادر پٹیل نے رزاق کمانڈو کو مروانے کا ٹاسک دیا ، پیپلز امن کمیٹی کا سب کو پتہ یے یہ کس کی تھی، سی سی پی او کراچی اور ایس پی کو بھی  ذمہ دار ٹھہرا دیا، میرے خلاف جو بھی کاروائی کرنی یے کریں مجھے کوئی پرواہ نہیں ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں 184 کے تحت اس معاملے پر سوموٹو لیں، مجھ سے بھی حقائق طلب کریں اور ان سے بھی پوچھیں کے یہ ان کے سائن ہیں اصل رپورٹ پر یا نہیں، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، جوا میں وہ لوگ ملوث ہیں۔