Friday, May 10, 2024

عزیر بلوچ پر تاجر کے اغوائے برائے تاوان اور قتل کیس میں فرد جرم عائد

عزیر بلوچ پر تاجر کے اغوائے برائے تاوان اور قتل کیس میں فرد جرم عائد
July 7, 2020

کراچی ( 92 نیوز) تاجر کے اغواء برائے تاوان اور قتل  کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ  پر فرد جرم عائد کر دی گئی ،  ملزم نے  صحت جرم سے انکارکر دیا۔

تاجر کے اغوا برائے تاوان اور قتل کیس میں عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد کر دی گئی ، ملزم کو  ہتھکڑی لگا کر سخت سکیورٹی میں عدالت لایا گیا ۔

فرد جرم میں کہا گیا کہ  ملزم پر عبدالصمد کے اغوا  برائے تاوان اور قتل کا الزام ہے،  10لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور 70ہزار روپے لینے کے باوجود مغوی کو قتل کیا۔

عزیر بلوچ کے صحت جرم سے انکار پر  عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہان کو نوٹسز جاری کر دیے ، حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر گواہان کو  پیش کیا جائے ۔

مقدمے میں  عزیر بلوچ کا بھائی زبیر بلوچ اور دیگر  ملزمان بھی گرفتار ہیں جن پر پہلے ہی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔