Thursday, April 25, 2024

عزیر بلوچ نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے کہنے پر اہلکاروں کو قتل کیا ، مراد سعیدکا قومی اسمبلی میں خطاب

عزیر بلوچ نے بتایا کہ  پیپلزپارٹی کے کہنے پر اہلکاروں کو قتل کیا ، مراد سعیدکا قومی اسمبلی میں خطاب
July 9, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) عزیر بلوچ میں ایک اور پنڈورا بکس کھل گیا ، عزیربلوچ کا 164کا اعترافی بیان مراد سعید ایوان میں لے آئے۔

مراد سعید نے کہا کہ  عزیربلوچ نے کہا پیپلزپارٹی کے کہنے پر اہلکاروں کو قتل کیا ، بھتے کی رقم زرداری اور فریال تالپور کو جاتی تھی۔

مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا ۔ شازیہ سومرو نے مرادسعید کو ہیڈفون دے مارا ، پی ٹی آئی رہنما محفوظ رہے۔