Wednesday, May 8, 2024

پروفیسر عرفانہ ملاح کی قومی سلامتی اداروں کے خلاف تقریر پر وی سی کی خاموشی قابل مذمت ہے،اساتذہ

پروفیسر عرفانہ ملاح کی قومی سلامتی اداروں کے خلاف تقریر پر وی سی کی خاموشی قابل مذمت ہے،اساتذہ
April 10, 2019

کراچی (92 نیوز) پروفیسر عرفانہ ملاح کی قومی سلامتی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر اساتذہ نے کہا عرفانہ ملاح کی تقریر پر وی سی کی خاموشی قابل مذمت ہے۔

 سندھ کی سب سے بڑی مادر علمی سندھ یونیورسٹی جامشورو کے شعبہ کیمسٹری کی پروفیسر عرفانہ ملاح کی جانب سے عاصمہ جہانگیر کی برسی کے موقع پر حیدرآباد پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں قومی سلامتی کے اداروں پر کی گئی تنقید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔

 وائس چانسلر سے ملاقات کے لئے 92 نیوز کی ٹیم سندھ یونیورسٹی پہنچی اور ان سے عرفانہ ملاح کی ہرزہ سرائی کے حوالے سے ان کا مؤقف جاننے کی کوشش کی تو وائس چانسلر اپنے آفس آنے کا کہہ کر غائب ہو گئے۔  

 دوسری جانب سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر اظہر علی شاہ نے عرفانہ ملاح کی ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز تقریر پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سندھ وائس چانسلر کی پراسرار خاموشی کا نوٹس لے اور عرفانہ ملاح کے خلاف فوری کارروائی کرے۔