Sunday, May 12, 2024

عرفان پٹھان کا بھارت کی ڈومیسٹک کرکٹ میں نسلی تعصب پر آوازیں کسنے کا اعتراف

عرفان پٹھان کا بھارت کی ڈومیسٹک کرکٹ میں نسلی تعصب پر آوازیں کسنے کا اعتراف
June 8, 2020

نئی دہلی (92 نیوز)سابق بھارتی فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان  نے بھارت کی  ڈومیسٹک کرکٹ میں نسلی تعصب پر آوازیں کسنے کا اعتراف کرلیا۔

سابق بھارتی  فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان  کا کہنا ہے کہ کرکٹ کیرئیر کے آغاز پر ہی مسلمان کرکٹرز کو نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جنوبی بھارت کے کرکٹرز کوبھی نسلی تعصب کا شکار بنتے دیکھا ہے ۔

عرفان پٹھان  نے ڈیرن سیمی کو آئی پی ایل میں  نسلی تعصب کا سامنا کرنے کی تصدیق کی ، سابق بھارتی فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ 2014میں ڈیرن سیمی کے ساتھ تھا  اور مجھے یقین تھا کہ ایسا ہو گا اور واقعتا ایسا ہوتا ہے۔