Monday, May 13, 2024

عرفان محسود نے 100 پاؤنڈ وزن کیساتھ 51 اسکواٹس کا عالمی ریکارڈ بنا دیا

عرفان محسود نے 100 پاؤنڈ وزن کیساتھ 51 اسکواٹس کا عالمی ریکارڈ بنا دیا
September 26, 2020
پشاور (92 نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان عرفان محسود نے ایک اور بھارتی کا عالمی ریکارڈ ریزہ ریزہ کردیا، عرفان محسود نے سو پاؤنڈ وزن کے ساتھ اکیاون اسکواٹس کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود کا عالمی ریکارڈ توڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ عرفان محسود نے سو پائونڈ وزن کے ساتھ اکیاون اسکواٹس کرکے بھارتی شہری کپل کمار کا ریکارڈ پاش پاش کردیا۔ کپل کمار نے سو پائونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں چوالیس اسکواٹس کئے تھے۔ عرفان محسود اب تک بھارتی شہریوں کے گیارہ ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔ اس ابھرتے ہوئے مارشل آرٹ کھلاڑی نے اب تک پینتیس ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں۔ عرفان محسود نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ کامیابیوں کا یہ سفر جاری رہے گا۔