Friday, April 26, 2024

عرفان قادرکے قابل اعتراض رویے کی وجہ سےان کا لائسنس معطل ہوا:سپریم کورٹ

عرفان قادرکے قابل اعتراض رویے کی وجہ سےان کا لائسنس معطل ہوا:سپریم کورٹ
March 27, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے اپنی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان قادرکے تیز لہجے،قابل اعتراض رویے نے عدالت کو لائسنس کی معطلی پر مجبور کیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کیس میں عرفان قادرکا لائسنس معطل کیا جس میں عرفان قادر آئی جی سندھ کےوکیل کے طورپرپیش ہوئے ،تاہم عدالت نے ان سے وکالت نامہ جمع کرائے بغیرپیش ہونےپروضاحت طلب کی تھی۔ سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق عرفان قادرنے وضاحت دینے کے بجائے عدالت میں تند و تیز جملوں کا استعمال کیا۔ عرفان قادراس سے قبل بھی مختلف کیسز میں عدالت سے بد کلامی کرچکے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے بدتمیزی کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے،عرفان قادرکے تیز لہجے اور قابل اعتراض رویے نے عدالت کو ان کا لائسنس معطلی پر مجبور کیا جبکہ عدالت نے بینچ اوربارکی توقیراورعزت کی خاطرانہیں لائسنس منسوخی کے لیے شوکازجاری کیا گیاہے۔